دہشتگردی کا ڈٹ کر اور یکجہتی سے مقابلہ کرنا ہوگادہشتگردوں کو سر اٹھانے نہیں دینگے ،سربراہ سنی تحریک

ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کا عملی جامہ پہنانے کیلئے حکمران و عوامی نمائندے کردار ادا کریں ،ثروت اعجاز قادری

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا ڈٹ کر اور یکجہتی سے مقابلہ کرنا ہوگا،دہشتگردوں کو سر اٹھانے نہیں دینگے ،حکومت دہشتگردوں کی روک تھام اور نقل وحمل کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کرئے ، ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کا عملی جامہ پہنانے کیلئے حکمران و عوامی نمائندے کردار ادا کریں ،غربت کے خاتمے عوام کی خوشحالی کیلئے خدمت سے سرشار ہو کر جدوجہد کریں ،عوام کی فلاح وبہبود اور ان کے بنیادی مسائل کو حل کرانے کیلئے کام کریں ،اہلسنت کے حقوق کے حصول اور انسانیت کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں ،حکمران عوام کی خدمت کے بجائے اقتدار بچانے میں مصروف ہیں ،پاکستان سورہ رحمن کی تشریح ہے اللہ عزوجل نے ہمارے ملک کو ہر نعمت سے نوازہ ہے حکمرانوں کی غلظ پالیسیوں کی وجہ سے عوام مہنگائی ،بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کا شکار ہیں ،حکمران امیر غریب کا فرق ختم کرکے یکساں نظام تعلیم کو فروغ دیں ،توانائی کے بحران اور دہشتگردی سے نجات کیلئے حکمران سنجیدہ اقدامات کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت نیو کراچی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ جمہوریت میں ہی عوام کے ساتھ آمرانہ رویہ جمہوری قدروں کے منافی عمل ہے آئین وقانون کی بالادستی میں ہی دہشتگردوں کا خاتمہ اور کراچی کی روشنیوں کا راز پوشیدہ ہے ،قانوں کی حکمرانی دہشتگردوں کی موت اور عوام ،تاجروں ،صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کرتی ہے ،حکومت لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرئے ،انہوں نے کہا کہ سرمایہ داروں ،صنعتکاروں اور تاجروں کو تحفظ فراہم کرکے ہی معیشت کو آگے لیجایا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ مستحکم پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ ملکی فیصلوں میں بیرونی مدخلت کو ختم کیا جائے ،عوام کی خواہشات و امنگوں کا احترام کرتے ہوئے ملک کے مسائل کے حل کیلئے پالیسیاں مرتب کی جائیں ،کارکنان بلا امتیاز عوام کی خدمت کیلئے جدوجہد جار ی رکھیں پاکستان سنی تحریک عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی ۔