عالمی کتب میلے کے چوتھے روز عوام کا جمع غفیر امڈ آیا
شہریوں نے علم دوستی کا ثبوت دیدیا،میلے میں تل دھرنے تک کی جگہ تک نہ تھی
اتوار 18 دسمبر 2016 18:40
(جاری ہے)
عالمی کتب میلے میںعام تعطیل کی وجہ سے لوگوں کا سمندر اُمڈ آیا ، کتب میلے میں عوام ایکسپو سینٹر جانے کے لئے بے تاب نظر آئے اندر جانے کیلئے طویل قطار بھی عوام کو بری نہ لگی اسکولز نے بڑی تعداد میں اس میلے میں شرکت کی۔
اسکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں میں کتابوں کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کیلئے خصوصی وزٹ کیا گیا۔پاکستان پبلشرز اینڈ بُک سیلرز ایسو سی ایشن اور نیشنل بُک فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے جاری اس کتب میلے میںہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے علم دوستی کا ثبوت دیابچے، نوجوان، بوڑھے سب نے بڑی تعداد میں اس میلے کو سراہا اور انتظامیہ کی محنت کو بھی سراہا اتوار کے روز فیملیز نے بڑی زیادہ تعداد میںشرکت کی مختلف پبلیشرز کی جانب سے منعقدہ کوئز مقابلوں اور لکی ڈرامیں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااتوار کو اسکول کی تعطیل کے باوجود اسکولز نے بڑی تعداد میںمیلے میںشرکت کی بُک فئیر میں چلڈرن پبلشرز کی تعلیمی نظم کی سی ڈیز توجہ کا مرکرز بنی رہی بچوں نے اس اسٹال سے کافی تعداد میں سی ڈیز کی خریداری کی ۔ کراچی انٹرنیشنل بُک فئیر کے ڈپٹی کنوینئروقار متین کے مطابق پچھلے سال کے مطابق اس سال زیادہ رش دیکھنے میں آیاجو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کراچی کی عوام با شعور ہے اور کتابوں سے بہت پیار کرتی ہے۔ عالمی کتب میلے کے کو آرڈینیٹر ز شیخ عالمگیراور طہٰ جمال کے مطابق اسکولز اور کالجز کی بسوں اور پرائیوٹ گاڑیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے ایکسپو سینٹر کاپارکنگ ایریا بھرہو چکا ہے لوگ اپنی گاڑیاں باہر پارک کرکے آرہے ہے۔ ایکسپو سینٹر کے آس پاس کی شاہراہوں پر کافی رش دیکھنے میں آیا۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.