تعلیم اور صحت انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے زبانی جمع خرچ اور ٹال مٹول کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ، حبیب الرحمان

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اوقاف ، زکواة اور مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ صحت او ر تعلیم کی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مذکورہ شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے زبانی جمع خرچ اور ٹال مٹول کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر ضلع بونیر میں ٹیوب ویل کی افتتاح کے موقع پر ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ہسپتال کو درپیش دیگر مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے حاجی حبیب الرحمان نے کہا کہ وہ ہسپتال اور ضلع بونیر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، انہیں حل کرنے کے لئے متعلقہ حکام فوری حل کے لئے یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ بونیر کو ماڈل ضلع بنانا ان کا ویژن ہے اور اہالیان بونیر بہت جلد خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقرباپروری اور سیاسی کارکنوں کو نوازنے کی بجائے علاقے کے عوام کی مشکلات اور ضروریات کو مد نظر رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بونیر کے عوام کو تاکید کی کہ وہ علاقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کی حکومتی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ از خود بھی نگرانی کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والے تعمیراتی کام کو ممکنہ حد تک معیاری بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :