سنٹرل پولیس آفس پشاور میں آئی سی آر سی او ر خیبر پختونخوا پولیس کے مابین مفاہمت کے ایک معاہدے پر دستحط ہوگئے

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) سنٹرل پولیس آفس پشاور میں آئی سی آر سی او ر خیبر پختونخوا پولیس کے مابین مفاہمت کے ایک معاہدے پر دستحط ہوگئے ۔ڈی آئی جی ٹرینگ سید فداحسن شاہ ، ڈی آئی جی ھیڈکواٹرزمحمد عالم شنواری ، اے آئی جی ٹرینگ اور ڈی ایس پی ٹرینگ انیلہ ناز جبکہ آئی سی آر سی پشاور کے سربراہ پیٹرک سو میکسے سنا اور اُن کی ٹیم کے ارکان نے تقریب میں شرکت کی ۔

محکمہ پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ٹرینگ سیدفداحسن شاہ اور آئی سی آر سی کی جانب سے پیٹرک سومیکسے سنا نے مفاہمت کی یاداشت پر دستحط کیئے۔اس معاہدے کے تحت آئی سی آرسی اور پولیس سکول کا ان ایکسپلوزیو ھینڈلنگ دونوں ادارے افراد قوت کی استعدادی صلاحیتیںبڑھانے اور فنی تربیت کے فروغ کے لیے دوطرفہ کوششیںکریں گے۔

(جاری ہے)

آئی سی آر سی خیبر پحتون حوا پولیس کے جوانوں کی پبلک آرڈرمنجمنٹ (POM ) کسی بھی ایمرجنس کی صورت میں فرسٹ ایڈاور دھماکہ خیزمواد سے نمٹنے کی صلاحیتوں میں نکھار لائیں گے ۔

اس مقصد کے لیے وہ خیبر پختون حوا پولیس کو ٹیکنیکل تربیت فراہم کریں گے جن میں پولیسنگ کے دوران بین الاقوامی معیار کے اُصولوں کو متعارف کرائیں گے ۔ آئی سی آر سی پبلک آرڈر مینجمنٹ کے سلسلے میں پولیس انسٹرکٹروں کو تربیت دیں گے جسے وہ آگے فورس کے جوانوں کومنتقل کریں گے ۔ اس طرح آئی سی آر سی پولیس فورس کے مختلف رینک کے جوانوں کو فرسٹ ایڈ کی ٹرینگ دیں گے۔

جس کے ذریعے وہ کس بھی ایمر جنسی میں زحمیوں کی فوری او ر موثر امداد کی فرہمی کو یقینی بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔اس کے علاوں آئی سی آر سی بم ڈسپوزل یونٹ کے جوانوں کو دھماکہ سے ز حمی ہونے والے افراد کوفوری ا مداد کے لیے سپشلا ئیزڈ فرسٹ ایڈ سبجکٹ کے بارے میں بھی تربیت دیں گے ۔تاکہ خیبر پختونحوا پولیس کے جوانوں کو اس قسم کی ناگہانی صورتحال سے مقامی سطح پرنمٹنے کے قابل بنایا جاسکے ۔ دونوں پارٹیوں نے خیبر پختون خوابم ڈسپوزل یونٹ کو بالعموم اور پولیس سکول آف ایکسپلوزیو ھنیڈلنگ کو بالحصوص فنی معاونت کی فراھمی پر رضامند ی ظاہر کی ۔

متعلقہ عنوان :