ساہیوال،گلشن علی ہائوسنگ کالونی میں بیوپاری نے منہ بولے بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) گلشن علی ہائو سنگ کالونی ساہیوال میں ایک بیوپاری ریاض احمد نے اپنے ملازم عمران کو گولی مار کر کر قتل کر دیا اور لاش سڑک پر پھینک دی، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، پولیس تھانہ غلہ منڈی نے ملزم کے گھر سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا ہے اور ریاض احمد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ریاض احمد بھینسوں کے بیوپاری کے پاس عمران نوجوان اٹھارہ سال سے بطور لے پالک بیٹا پال رکھا تھا کہ آج نامعلوم وجہ پر اسے گولی مار کر قتل کر دیا گیا پولیس تھانہ غلہ منڈی نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دی ہے اور ریاض احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل آلہ قتل برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :