رائے ونڈ ‘تیز رفتارٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصاد م کے نتیجہ میں 3افراد جاں بحق ،2 زخمی

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) رائے ونڈ کے علاقہ جیابگا کے قریب تیز رفتارٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصاد م کے نتیجہ میں 3افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا، ٹرک ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بھٹہ خشت کا خالی ٹرک لاہور سے رائے ونڈ جارہا تھا کہ رائے ونڈ سے جانیوالی اینٹوں سے بھری ٹرالی سے بے قابو ہو کر ٹکرا گیا اورقلابازیاں کھاتے ہوئے ریلوئے لائن میں جا گرا جس کے نیچے آکر دو موٹر سائیکل سوار اشفاق جٹ ،کاشف نعیم نامی اشخاص کی موت واقع ہو گئی جبکہ حادثہ میں ایک خاتون بھی جاں بحق ہو ئی ہے جسکی شناخت نہیں ہو سکی ۔

عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ٹرک قلابازیاں کھاتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں کو روندتا ہوا ریلوئے لائن میں جاگرا جس سے لاہور سے کوئٹہ جانیوالی 40ڈائون جعفر ایکسپریس کے انجن کو نقصان پہنچا اور ٹرک کے ٹائر ریلوئے لائن کی دوسری جانب جا گرے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے سٹی پولیس نے حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے دو افراد محمد اشفاق جٹ اور کاشف نعیم سکنہ کوٹ لکھپت اور ایک نامعلوم خاتون کی نعش قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔علاوہ ازیں غازی روڈ پر موٹرسائیکل اورکار کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 2افراد شدید زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :