پی آئی اے نے طیارہ حادثے کے بعد پہلے اے ٹی آر طیارے کو کلیئر قرار دے کر فلائٹ آپریشن شروع کردیا

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

لاہور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز نے طیارہ حادثے کے بعد پہلے اے ٹی آر طیارے کو کلیئر قرار دے کر فلائٹ آپریشن شروع کردیا ‘ اسلام آباد سے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے کی اڑان سے قبل سفر کو محفوظ بنانے کے لیے کالے بکرے کا صدقہ بھی دیا ‘ اے ٹی آر طیارے کو پرواز کے لیے کلیئر قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ٹی آر طیارہ ملتان کے لیے پرواز بھرنے کے لیے تیار تھا تا ہم اس پرواز کو محفوظ اور حادثے سے بچا نے کے لیے پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے 10 اے ٹی آر طیاروں کو شیک ڈاون کردیا گیا تھا جس کے بعد آج اسلام آباد سے ملتان جانے والے اے ٹی آر طیارے کو کلیئر قرار دے کر پرواز بھرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔