ادارے سیمنٹ ریت سے نہیں مشن ،محنت اور لگن سے بنتے ہیں علمی انقلاب کے لئے پیرا ویٹرنری سکول اینڈ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنس ایک اہم قدم ہے لاکھوں لوگوں کا مستقبل لائیو سٹاک سے جڑا ہے

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ادارے سیمنٹ ریت سے نہیں مشن ،محنت اور لگن سے بنتے ہیں علمی انقلاب کے لئے پیرا ویٹرنری سکول اینڈ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنس ایک اہم قدم ہے لاکھوں لوگوں کا مستقبل لائیو سٹاک سے جڑا ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے خان بہادر چوہدری مشاق احمد پیرا ویٹرنری سکول اینڈ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینیمل سائنس کا مسلمانیہ برج سٹاپ نارووال میںسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے خطاب کے دوران وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ اس یونیورسٹی سے ڈی وی ایم اگلے سال ڈاکٹر بننے چاہئے تاکہ وہ بہترین ماہرین بن سکیںیہاں سے نکلنے والے طلبا پاکستان کا فخر ہو نگے ۔

(جاری ہے)

جو بیج ہم لگا رہے ہیں اس کا فائدہ تنا ور درخت بن کر پورا پاکستان اٹھائے گا محکمہ لائیو سٹاک صحتمنددودھ اور گوشت کو استعمال کر لیں تو ہم اس کو ایکسپورٹ کر سکیں گے اکہ ادارے سیمنٹ ریت سے نہیں مشن ،محنت اور لگن سے بنتے ہیں۔

وائس چانسلر طلعت نصیر پاشا نے دوران خطاب اور احسن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 9ایکڑ سے زائد پر بننے والا سکول اور یونیورسٹی میں195.280ملین لاگت آئے گی جو 2017.18 میں مکمل ہو گی سکول میں جدیدلیب ، ہوسٹل ،کلاس روم کے علاوہ کیفے ٹیریا بھی ہو گا ۔وفاقی وزیر نے محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹال کا بھی معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ سکول و یونیورسٹی کی بلڈنگ میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سنگ بنیاد کی افتتاحی تقریب میں ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ،ڈی سی او رفاقت علی نسوآنہ،ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک طارق محمود اعوان،نو منتخب ضلعی چیئر مین احمد اقبال ،وائس چانسل آف یونورسٹی اینڈ اینیمل طلعت نصیر پاشا،محکمہ لائیو سٹاک اور زراعت کے افسران کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی.

متعلقہ عنوان :