چوہدری نثار علی خان کے خلاف پراپیگنڈہ مہم کامیاب نہیں ہو سکتی،ڈاکٹر جمال نا صر

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء ڈاکٹر جمال نا صر نے کہاہے کہ بلاول سیاست میں ابھی طفل مکتب ہیں،چوہدری نثارکیخلاف پراپیگنڈہ مہم کامیاب نہیں ہو سکتی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار علی خان قومی سیاست کے وہ ستون ہیں جنہوں نے ملک میں انتشار پھیلانے اورقومی اداروںپر حملہ آور ہونے والوںکا ناطقہ بند کیا، دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے اور کراچی کا امن بحال کرنے کے لئے ان کی قومی خدمات آب زر سے لکھی جانے کے لائق ہیں۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ ملک دشمن قوتیں ملک میں سیاسی افراتفری برپا کرنے کی سازشوں میں ناکامی کے بعد اب وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف مہم جوئی پر اتر آئی ہیں ۔