سی ای او کینٹ کا متعدد علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینا ن

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء)کنٹو نمنٹ ایگز یکیو آفیسر ڈاکٹر صا ئمہ شا ہ نے کینٹ کے متعدد علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کر دی ۔سی ای او کینٹ نے اتوار کو کینٹ کے علا قوں محفوظ روڈ ، صدر با زا ر ، کشمیر روڈ ، بھو سہ منڈی ، گوا لمنڈی ، ویسٹریج با زا ر ، قبا ء ما رکیٹ ، مین پشا ور روڈ ، رینج روڈ ، کنوائے روڈ ، بر ف خا نہ ، عا بد مجید رو ڈ ، کر سچن کا لو نی ، ڈھو ک گجرا ں کا اچا نک دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورہ کے دورا ن انہو ں نے بر ف خا نہ رو ڈ ، ڈھو ک گجرا ں ، ڈھو ک سیدا ں ، کر سچن کا لو نی عا بد مجید رو ڈ ، ویلی رو ڈ ، کی صفا ئی کی صو رت حا ل کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے عدم اطمینا ن کا اظہا ر کیا اور ذمہ دا ران کو سخت احکا ما ت جا ری کیے۔انہوں نے فٹ پا تھوں پر جا بجا ٹو ٹی ٹا ئیلوں اور پو دو ں کی کیا ریا ں کی صو رت حا ل پر بھی تشویش کا اظہا ر کیا اور 24گھنٹہ کے اند ر ان کو درست کر نے کا حکم دیا ۔اس کے علاوہ انہوںنے نو گزہ روڈ پر خستہ حال پُلی کی فوراًً تعمیر صدر ایریا کی بحالی کا بھی حکم دیا ۔CEO کے اس دورہ سے عملہ کینٹ بورڈ کی دوڑیں لگ گئیں اور باوجود تعطیل کے عملہ دفتر و فیلڈ اتوار کو بھی کام کرتا نظر آیا۔