ساؤنڈ سسٹم ، سیکورٹی آرڈیننس اور وال چاکنگ کی خلاف ورزی پر22ملزمان کیخلاف مقدمات درج

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء)راولپنڈی پولیس نے ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس، سیکورٹی آرڈیننس اور وال چاکنگ کی خلاف ورزی کرنے پر22ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔ تھانہ صدر واہ پولیس نے جامعہ مسجد صابری کے خطیب ہارون ، جامعہ رحمانیہ کے خطیب مولانا عبد الورث، جامعہ مسجد گلزار مدینہ کے خطیب وقار نے حکومت کی پابندی کے باوجود بلند آواز میں لائوڈ سپیکر کا استعمال کر کے ارتکاب جرم کرنے پر 6 پنجاب سائونڈ سسٹم آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے تھانہ ریس کورس پولیس نے حیدر جیولری ککے مالک سرمد ، عامر جیولری کے مالک نعمان ، تھانہ صدر واہ پولیس نے مدینہ الیکٹرک کے مالک ہارون شاہ، ایڈن میرج حال کے مالک ابراہیم اور شریف اور صادق ، تھانہ صادق آباد پولیس نے اختر الیکٹرونکس کے مالک اختر ، چوہدری ٹریڈرز کے مالک رضوان ، خواجہ بیکری کے مالک خلیق ، ابرش کلاتھ کے مالک برہان ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے عثمان ، جہانگیر اور عبد الرحمان نے سیکورٹی گارڈ ، CCTV کیمرے اور سیکورٹی آلارم نہ رکھنے کا ارتکاب جرم کر نے پر 10/14 پنجاب سیکورٹی آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نے اسحا ق ، اکاش ، فیض قریشی ، سمیع اللہ ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے نوید پراچہ ، سلیم ، محسن اور راشد کے خلاف وال چاکنگ کرنے پرالگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔