کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 16مقدمات کا اندراج

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس کو کوائف فراہم نہ کرنے پر 16ملزمان کیخلاف 11پنجاب کرایہ داری آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ مندرہ پولیس نے اختر ، اشتیاق ، ذوالفقار ، رشید ، سجاد اورعبد الطیف ، تھانہ روات پولیس نے ضیاء اللہ ، عثمان ، نجمی حسین اور ذکا ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے شیر محمد ، مظہر اقبال ،عمران ،مجاہد ، سعید اور سرور کے خلاف 11پنجاب کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :