پشاور میں پہلی بار کرسمس کی مناسبت سے امن کا پیغام عام کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی

بچے بڑے سانتا کلاز کا روپ اپنائے شریک ہوئے کرسمس کا تہوار قریب آتے ہی مسیحی برادری کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے

اتوار 18 دسمبر 2016 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پشاور میں پہلی بار کرسمس کی مناسبت سے امن کا پیغام عام کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں بچے بڑے سانتا کلاز کا روپ اپنائے شریک ہوئے کرسمس کا تہوار قریب آتے ہی مسیحی برادری کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیھتڈر چرچ سے پیغام امن کے نام سے عام ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی.ریلی میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی کرسمس کا معروف کردار سانتا کلاز کا روپ اپنائے ہوئے پاتھوں میں بینرز لیے امن کا پیغام دیتے نظر آئی. شرکاء کا کہنا تھا کہ کرسمس محبت اور ایک دوسرے کو قبول کرنے کا نام ہے جسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔