بھارت جارحیت سے باز آجائے وگرنہ بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یا د رکھیں گی‘اعجا ز چوہدری

اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے وہ فوری طور پر بھارتی جارجیت کو عالمی برادری کے آگے اٹھائیں

اتوار 18 دسمبر 2016 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے بھارتی فوج کی طرف سے نکیال سیکٹر پر بچو ں کی سکول وین پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت جارحیت سے باز آجائے وگرنہ بھارت کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ ان کی آنے والی نسلیں بھی یا د رکھیں گی،بھارتی فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جس سے شہری شدید متاثر ہورہے ہیں اب تو بھارتی فو ج نے حد کراس کر لی ہیں کہ بچو ں کی سکول وین پر فائرنگ کر کے ڈرائیو ر کو شہید کر دیا ہے اور کئی بچے زخمی ہیں ، عالمی براداری بھارت کی جانب سے مسلسل جاری جارحیت کا نوٹس لے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے وہ فوری طور پر بھارتی جارجیت کو عالمی برادری کے آگے اٹھائیں ، نواز شریف کا یار مودی پچھلے کئی ماہ سے لائن آف کنٹرول پر حالات خراب کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ،مودی پاکستان کی امن کی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں دشمن کا مقابلہ کرنے اور وطن عزیز کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ رپورٹ حکومت کے خلاف کھلی چارج شیٹ ہے ، رپورٹ پر وزیر اعظم فوری استعفٰی دیں ،سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کے بعد وزیراعظم کا حکومت کر نے کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔

متعلقہ عنوان :