سی سی پی او نے اچھی کارکردگی کے اعتراف پر ASIنبیل شہزاد کو 10ہزار روپے نقد ااور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

اتوار 18 دسمبر 2016 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) صوبائی وزیربرائے پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر اور کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے اسسٹنٹ سب ا؂نسپکٹر نبیل شہزاد کو اچھی کارکردگی کے اعتراف اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر 10ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر نبیل شہزاد نے تھانہ سبزہ زار کے علاقہ میں ناکہ ڈیوٹی کے دوران گاڑی نمبری LEA-16-6054کو مشکوک سمجھتے ہوئے چیک کیا تو دوران چیکنگ گاڑی میں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔

جس پر اے ایس آئی نبیل شہزاد نے گاڑی میں سوار منشیات کے 2 سمگلروں اظہر بٹ اور طارق محمود کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 65کلو چرس اور 25کلو افیون برآمد کی لی۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ سبزہ زار میں منشیات کی دفعات 9C/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔