ٹھٹھہ،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر نئی سمیں جاری ، صارفین کو دو نوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا گیا

اتوار 18 دسمبر 2016 17:40

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء)زونگ کمپنی اور اومنی بینک ٹھٹھہ کی انتظامیہ نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر نئی سمیں جاری کرنے پر اپنے صارفین کو دو نوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرمین ماروی میمن کے اپنے ضلع میں بسپ کے صارفین سے ناروا سلوک کے لیے زونگ کمپنی اور اومنی کی انتظامیہ نے غیراخلافی رویہ اختیار کرکے نئی سم جاری کرنے کے لیے دو سو سے ایک ہزار روپے کی بکنک شروع کردی ہے ، اور دور دراز علاقوں سے آنیوالی خواتین کو دو نوں ہاتھوں سے لوٹیا شروع کردیا ہے ، بسپ کے صارفین کو مطعمین کرنے کے بجائے انہیں دہکے دیکر نکالا جاتا ہے ، خواتین جوکہ صبح سے شام تک سم کے انتظار کھڑی ہوتی ہیں ، رشوت نہ دینے پر مختلف جواز بتاکر واپس کیا جاتا ہے ، مختلف علاقوں سے آنیوالی خواتین نے بتایا ہے کہ پرانے کارڈ ختم کرکے ان کی جگہ سموں کے ذریعے بسپ کی رقم کی ادائیگی کے فیصلے سے زونگ کمپنی اور اومنی بینک کی انتظامیہ بد سلوکی پر اتر آئی ہے ، ادہر ن لیگ کے ضلع صدر حنیف میمن نے بسپ کے صارفین سے ہونیوالی بد سلوکی اور رشوت خوری کی مذمت کی ہے اور بسپ کی چیئرپرسن ماروی میمن سے فوری طور نوٹیس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔