کراچی، ڈیمالیشن اسکواڈ نے فلیٹ،یونٹ طرز کمرشل پلازہ سمیت متعددغیرقانونی تعمیرات منہدم،سربمہرکردیں

اتوار 18 دسمبر 2016 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل نورمحمدلغاری کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں فلیٹ /یونٹ طرز کمرشل پلازہ سمیت متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیا ۔گزشتہ روز ڈیمالیشن ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر17/12 بلاکF-3 پر گرائونڈ تادوسری منزل کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات ، پلاٹ نمبر 9/7بلاک4-A ،پربنیادوں کی تعمیرات ،پلاٹ نمبر7/3بلاک 1-Dپر تیسری منزل کی آرسی سی چھت کے حصے اورکالمز،پلاٹ نمبر8/43 بلاک1-Jپرپہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور چھت کی شیٹرنگ کومنہدم کردیا،جبکہ پلاٹ نمبر11/16 ،بلاک 4-A،ناظم آباد اورپلاٹ نمبرA-1،شریف آباد پراستعمال اراضی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیرکی گئی ی دکانوںکو سربہر کردیا گیا، گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبرC-117بلاک 15پر گرائونڈتاپہلی منزل سامنے کے حصے کی لازمی کھلی جگہ پرتعمیرات، پلاٹ نمبرC-25اورC-26بلاک3-Aاسکیم 36پربیسمنٹ ،گرائونڈاورپہلی منزل کی آرسی سی چھت کے حصے ، پلاٹ نمبرE-144بلاک 7کے دوسری منزل پر2کمرے ،پلاٹ نمبر01بلاک3پردسری منزل کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیا جبکہ پلاٹ نمبر388 ،کاٹھیاوڑ سی ایچ ایس پرغیرقانونی دکانوں اورپلاٹ نمبرD-146،کے ڈی اے اسکیم نمبر1پربلااجازت تعمیراتی ردوبدل پرکارروائی کرتے ہوئے سربمہرکردیاگیا۔

(جاری ہے)

ایک اورڈیمالیشن ٹیم نے جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر D-23محمودآباد نمبر 3پر معززعدالت عالیہ کے حکم کی تعمیل پردوسری اور تیسری منزل کی آرسی سی چھتوں کومنہدم کردیاجبکہ جمشید ٹائون کے علاقے بہارکالونی میں پلاٹ نمبر 55پر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر27/5 ،پرپانچویںمنزل کی ٹی آرگارڈرچھت اوردیواروں کومنہدم کردگیا۔علاوہ ازیں گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبرR-33اورپلاٹ نمبر R-24 بلاک9،کی لازمی کھلی جگہ پرغیرقانونی تعمیرات، پلاٹ نمبرR-910،بلاک16، پرتیسری منزل کی دیواروں ،آرسی سی کالمزاور چھت کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ ،پلاٹ نمبر 1150بلاک 9پرتیسری منزل کی دیواروں ،آرسی سی چھت ،پلاٹ نمبرLS-83,LS-84,LS-85,LS-86پرچوتھی منزل کی غیرقانونی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ اورپلاٹ نمبرR-37بلاک 17،پرپارٹیشن کے گرائونڈفلور کی یونٹ طرزپارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر608بلاک 14پر غیرقانونی دکانوں کوسربمہرکردیاگیا۔

دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے نارتھ ناظم آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد نمبر5میں پلاٹ نمبرB-23بلاک 5،پلاٹ نمبر 4/14بلاک 5-Cاورپلاٹ نمبر 2/11بلاک 5-Aپر تیسری منزل کی آرسی سی چھتوں اور پارٹیشن دیواروںسمیت پلاٹ نمبر 4/19بلاک 5-Eپر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت کومنہدم کردیاجبکہ پلاٹ نمبر D-55/Aبلاک Bنارتھ ناظم آباد کی لازمی کھلی جگہ پرپانی کی بالائی آرسی سی ٹنکی کومنہدم اورپلاٹ نمبر A-300/1سیکٹر14-Bنارتھ کراچی تیسری منزل کی دیواروں اور چھت کیلئے نصب شیٹرنگ اورنیوکراچی ٹائون میں پلاٹ نمبر AS-17اور AS-40سیکٹر5-Hپرچوتھی منزل کی دیواروں اورآرسی سی کالمزکو منہدم کردیاگیا۔

مزید براں ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں نے کارروائی میںصدرٹائون میں پلاٹ نمبر D-10.Eباتھ آئی لینڈکلفٹن پر پانچویں منزل کے آرسی سی کالمز،صدرکے علاقے میں پلاٹ نمبر 23/2/3-RB-3رام باغ پر پانچویں منزل کی آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر 175-AMپر چوتھی منزل کے آرسی سی کالمز کومنہدم کردیاجبکہ مختلف علاقوں میں کی گئی کارروائی میںشاہ فیصل ٹائون میں پلاٹ نمبر 28عثمانیہ ٹائون کے گرائونڈفلور پراحاطے کی دیوار، کورنگی ٹائون میں پلاٹ نمبر39اسٹیٹ نمبر 21,22قیوم آباد پر پانچویں منزل کی آرسی سی کالمز،لانڈھی ٹائون میں پلاٹ نمبر 40-Aاور20-A/1،سیکٹر19لانڈھی انڈسٹریل ایریاپر گرائونڈتاپہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں،گڈاپ ٹائون میں پلاٹ نمبرSR-30سیکٹر4-B،سرجانی پرپہلی اور دوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور ملیر ٹائون میںپلاٹ نمبر 9شیٹ نمبر 4شادی لان کی تعمیرات کو منہدم کردیا،جبکہ پلاٹ نمبر A-33/42،کالابورڈ پر غیرقانونی دکانوں کوسربمہرکردیاگیا۔

مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :