کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی، ٹارگٹ کلر اوراشتہاری سمیت7 ملزمان گرفتار

اتوار 18 دسمبر 2016 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر اور انتہائی مطلوب ملزم سمیت7 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ ،موٹر سائیکلیں اور لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا،جبکہ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، اتوار کو نیو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ساجد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سیاسی جماعت کا کارکن ہے،جس نی2 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے،بلدیہ ٹاؤن کی مدینہ کالونی سے قتل،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث شفیق کو اسلحہ کو سمیت گرفتار کرلیا گیا،ادھر فیڈرل بی ایریا بلاک15 میں مبینہ مقابلے میں ایک زخمی ڈاکو سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ،نقدی ،موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلئیے گئے،ملیر سعود آباد اور گارڈن نشتر روڈ پر بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی3 ملزمان محمد حسین ،علی حسن اور فرحان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور2 موٹر سائیکلیں اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلئیے گئے،شیر شاہ میں ٹریفک میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے لیاری چاکیواڑہ کا رہائشی23 سالہ دانش جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :