پی آئی اے کے مزید پانچ طیارے گراؤنڈ کردئیے گئے

اتوار 18 دسمبر 2016 17:40

پی آئی اے کے مزید پانچ طیارے گراؤنڈ کردئیے گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء)پی آئی اے کے مزید پانچ طیارے گراؤنڈ کردئیے گئے ،ان میں ائیر بس ای320 اور بوئنگ 777 طیاارے شامل ہیں،زرائع کے مطابق یہ طیارے پرزوں کی عدم دستیابی کے باعث گراؤنڈ کئے گئے ہیں جو فنڈز کی کمی کی وجہ سے حاصل نہیں کئے جاسکی،پی آئی اے کے دس اے ٹی آر طیارے پہلے ہی گراؤنڈ ہیں ،بیک وقت 18 طیارے گراؤنڈ ہونے سے پی آئی کا فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔