الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کا 300 مستحق بچیوںمیں جہیز بوکس کی فراہمی

ڈنرسیٹ، کولر، دولہا اور دلہن کے کپڑے، جوتے ، عام زندگی میں استعمال کے کپڑے، بوکس اور دیگر اشیاء شامل ہیں‘صائمہ شبیر

اتوار 18 دسمبر 2016 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ نے رواں سال کے دوران 300 مستحق بچیوں کو جہیز فراہم کر کے ان کے ہاتھ پیلے کرنے میں مدد دی جبکہ ہر تین ماہ بعد کم از کم بچیوں کو جہیز بوکس فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار الخدمت خواتین ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر نی50 مستحق بچیوں کو جہیز بوکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-اس موقع پرسیکرٹری اطلاعات صبا ثاقب اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھیں- صائمہ شبیر نے بتایا کہ جہیز بوکس میں ضرورت کی ہر چیز موجود ہے جس سے شادی کے بعد نیا جوڑا اپنی عملی زندگی کا آغازکر سکتا ہے - ان اشیا میں کچن میں استعمال کی اشیاء، ڈنرسیٹ، کولر، دولہا اور دلہن کے کپڑے، جوتے ، عام زندگی میں استعمال کے کپڑے، بوکس اور دیگر اشیاء شامل ہیں-انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی جانب سے غریب والدین یا یتیم بچیوں کو جہیز کی فراہمی کا مقصد انہیں اس دینی فریضہ میں مدد فراہم کرنا ہے - انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں -