بنوں،فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے

اتوار 18 دسمبر 2016 17:20

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شمالی وزیرستان کے رہائشی کو قتل کردیا جبکہ شمالی وزیرستان ہی کے رہائشی نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی دوہرے قتل کی واردات تھانہ صدر کی حدود میں واقع گھمبر کے مقام پر ہوئی جہاں مبینہ ملزمان حفیظ اللہ اور وصیف اللہ پسران یوسف خان نے فائرنگ کرکے خواتین تنازعہ پر باپ بیٹے صالح خان اور ان کے والد نوردرازعرف لولائی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقتول نوردراز کے بیٹے بیت اللہ کی مدعیت میں مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاقتل کی دوسری واردات تھانہ صدر کی حدود میں واقع نزد عجائب گھر کے مقام پر ہوئی جہاں پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شمالی وزیرستان کے رہائشی ارشد خان ولد گل انار جان سکنہ حیدر خیل میر علی حال بکاخیل کیمپ بنوں کو قتل کردیا پولیس نے اُن کے والد گل انار جان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقع حمیدی روڈ کے مقام پر مبینہ طور پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے چودہ سالہ نوجوان ریاض خان ولد شاہ بہرام سکنہ دتہ خیل شمالی وزیرستان نے اپنے گھر کے اندر نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود پر پستول سے فائرنگ کرکے خود کشی کرلی دریں اثناء تھانہ غوریوالہ ہی کی حدود میں واقع منجہ خیل تاجی کلہ میں قتل مقاتلہ کی دشمنی پر مبینہ ملزمان نے فائرنگ کرکے امیر محمد خان اور تاجعلی خان پسران مشکلام کو زخمی کردیا پولیس نے انکی مدعیت میں مبینہ ملزمان نثار زمان ولد خیر الزمان اور صادق زمان ولد رسول زمان عرف ہنڈلی ساکنان منجہ خیل کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :