جب عوام سیلاب کی مانند اٹھے تو پھر موجودہ سیاستدانوں میں سے کوئی بھی نظر نہیں آئیگا‘ جسٹس (ر) وجیہہ الدین

، پیپلزپارٹی کی جانب سے 27دسمبر کو چار مطالبات پر ملک گیر احتجاج کی بات بی بی کے یو م شہادت کا استحصال اور استعمال کرنے کے مترادف ہے

اتوار 18 دسمبر 2016 17:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ؑٓؑٓعام لو گ اتحاد پارٹی کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہ پا رلیمنٹ میں موجود کو ئی ایک جماعت بھی پانامہ لیکس پر وزیر اعظم کے احتساب میں سنجیدہ نہیںاور سب کھیل کو د ہے ، پیپلزپارٹی کی جانب سے 27دسمبر کو چار مطالبات پر ملک گیر احتجاج کی بات کر کے بی بی محترمہ کے یو م شہادت کا استحصال اور استعمال کرنے کے مترادف ہے ،پیپلز پارٹی کی خوش فہمی ہے کہ آئندہ وزیراعظم بلا ول بھٹوزرداری ہوں گے ۔

ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جس طرح قرارددوں اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر پھینکی گئیںیہ کھیل کود کا حصہ تھا ، یہ سب صرف دکھاوا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پا کستان پیپلزپارٹی صرف سندھ کے دیہی علاقوںتک محدود ہو کر رہ گئی ہے،یہ ان کی خوش فہمی ہے کہ آئندہ وزیراعظم بلا ول بھٹوزرداری ہوں گے ، پاکستان کے سیاسی نظام میں اب ان کی کوئی گنجائش نہیں۔

(جاری ہے)

اگر عوام کے سامنے کسی ایک بھی سیاس پا رٹی کی حقیقت بے نقاب ہو گئی تو پھر انہیں کوئی بھی ووٹ نہیں دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب پا نامہ کیس ملک کی سب سے بڑی عدالت میں زیر سماعت ہے تو پھر پا رلیمنٹ کے بائیکاٹ کاکوئی جوا ز نہیں بنتا ،یہ سب پاکستان تحریک انصاف کی ڈرامے بازیاں ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے 27دسمبر کو چار مطالبات پر ملک گیر احتجاج کی بات کر کے بی بی محترمہ کے یو م شہادت کا استحصال اور استعمال کرنے کے مترادف ہے کیونکہ یہ صرف ایک بڑھک ہے اس کی حقیقت کچھ بھی نہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اپو زیشن صرف دکھاوے کی کر تی ہے ،ان کے مفادات تو بہت پہلے کے طے شدہ ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ اسمبلی اور سینیٹ میں جتنے لو گ بیٹھے ہیںان میں سے کوئی ایک بھی عوامی نمائندہ نہیں ہے ، سب سرمایہ دار ہیں اور کروڑوں اربوں روپے لگاکر انتخابات میں نشست جیتتے ہیں۔ تبدیلی عوام خود لائیں گے اور اس کے لئے عوام کو سیلاب کی مانند اٹھنا پڑے گا اور جب ایساس ہوا تو پھر موجودہ سیاستدانوں میں سے کوئی بھی نظر نہیں آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں موجود بہترین لو گ بہت جلد اسے خدا حافظ کہیں گے اور دوسری جماعتوں کے دھتکارے ہوئے مزید بدترین لوگوں کو گلے سے لگایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :