کوئٹہ، نمازوں کے اوقات میںبجلی کی لوڈشیڈنگ بندکی جائے، شبیرنوری کا مطالبہ

اتوار 18 دسمبر 2016 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) جمعیت علمائے پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما علامہ شبیراحمدنوری نے کہاہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں نمازوں کے اوقات میںبجلی کی لوڈشیڈنگ بندکی جائے۔

(جاری ہے)

سبی ،کچلاک اورڈیرہ مرادجمالی میں نمازوں کے اوقات میں بجلی کی مصنوعی بندش اسلامی ملک میں لمحہ فکریہ ہے نمازمغرب اورنمازفجرکے اوقات پربجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ صوبے میں جاری ہے اندھیرے کے باعث جہاں معمرافرادکوشدیدتکالیف وپریشانی کاسامناکرناپڑرہاہے وہیں پرگھریلوامورکی انجام دہی میں خواتین کواندھیرے کاسامناہے نمازفجرکے اوقات میں بجلی کی بندش کے سبب گھریلوخواتین کوبچوںکواسکول بھیجنے کی تیاری ،سردی کے موسم کے سبب گرم پانی اورناشتے بنانے میں شدیدپریشانی ہورہی ہے انہوں نے کہاکہ بجلی کی بندش کی وجہ سے پانی کی ترسیل بھی نہیں ہوپارہی اگریہی سلسلہ جاری رہاتوبچوںاورخواتین سمیت بوڑھے افرادمختلف بیماریوں میں مبتلاہونے کاخدشہ ہے ایک طرف جہاں صفائی کی ناقص صورتحال ہے تودوسری طرف بنیادی عوامی سہولیات کابھی فقدان ہے سیٹوں پرموجود کمشنراورڈی سی عوامی مسائل کاادراک کرنے سے قاصرہیں عوامی مسائل پرجمعیت علمائے پاکستان خاموشی اختیارہرگزنہیں کرئے گی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکرتی رہے گی انہوں نے وزیراعلی بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان سے نمازوں کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کافوری طورپرنوٹس لینے کی اپیل کر تے ہوئے کہاہے کہ نمازوں کے اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ مسلمان سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :