وزیراعظم، وزیر داخلہ سے استعفیٰ کامطالبہ کرنے والوں کے دور میں دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہہ رہی تھیں،سمندر خان کاسی

اتوار 18 دسمبر 2016 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ آج وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے استعفیٰ دینے کامطالبہ ہورہاہے اوروہی لوگ جوہمیشہ اقتدار میں رہے ہیںان کے زمانے میں بھی دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہہ رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ابھی تک ان کے اقتدار کے رہ جانیوالے مسائل اب تک حل نہیں ہوئے اس وقت بھی بہت سے واقعات رونما ہوئے ،کسی نے بھی استعفیٰ نہیں دیا اور صوبے ومرکز میں بادشاہت کررہے تھے اس وقت سب کی آنکھیں بند تھی اور ضمیر سویا ہواتھا اور اب استعفیٰ کامطالبہ کررہے ہیں ،ملک میں نظام صحیح چل رہاتھا اور اب جب اسطبل سے ان کا منہ ہٹ گیا توانہیں عوامی مسائل اور حکمرانوں کے استعفے یاد آگئے ،ان لوگوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے ،تنقید کرنا ہرپاکستانی کاجمہوری حق ہے مگرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور جذبات سے کھیلنے کیلئے نت نئے بیانات اورمطالبے سامنے آرہے ہیں جو عوام کو بے وقوف بنانے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ،،اسی طرح ہماری بیوروکریسی ہے جومراعات اور اچھے پوسٹوں کیلئے کسی حکومت میں موقع ضائع نہیں کرتے ،تنقید بھی وہ سیاسی کارکن کرے جن کا دامن صاف اور منافقت سے دور ہو اور کبھی بھی مراعات حاصل نہ کئے ہو ،8اگست سول ہسپتال سانحہ میں جو وکلاء شہید اور زخمی ہوئے ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے نام نہاد عہدیداران اور نام نہاد بلوچستان بار ایسوسی ایشن پر قابض ٹولہ نے بھی اپنے فیصلوں پر کوئی عمل نہیں کیا اور جو کمیٹی بنی تھی ان سب نے اپنے ذمہ داریوں سے روگردانی کرکے بزدلی کامظاہرہ کرکے یہ ثابت کردیاکہ یہ وکلاء زخمی اور شہید وکلاء کے ساتھ مخلص نہیں ہے اور شہداء کے نام پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں ایک باکردار اور دلیرانہ قیادت سیاسی ہو یا وکلاء تنظیمیں ہو تنقیدی حق رکھتاہے ،آج کل منافقت نہیں چل سکتا اگر کسی میں تھوڑی غیرت ہے تو کمیٹی سے استعفیٰ دیکر ایمانداری کاثبوت دیں ،حکومت کے ساتھ وکلاء تنظیمیں بھی مبرا نہیں ہوسکتے ،بیان کے آخر میں انہوں نے کہاکہ زخمی اور شہداء کی قربانیوں پر کسی کو بھی اپنی دکانداری چمکانے کی اجازت نہیں دینگے اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر سیاست دان اپنی دکانداری چمکارہے ہیں مگر عوام بخوبی جانتے ہیں کہ یہ سیاسی جماعتیں عوام کی جذبات سے کھیل کر اقتدار میں آنا چاہتاہیں اورمنافقت سے دور سچائی پر مبنی جماعتیں ہی عوام کو تمام مسائل سے نجات دلاسکتے ہیں اورا ٓج کل غیر ذمہ دار سیاستدانوں سیاست کا حلیہ بیگاڑ کر اپنے آپ کو ہی چور دروازے سے اقتدار میں لانے کی کوشش کررہے ہیں اور اپنے پارٹیوں کے قائدین کی قربانیوں سے ناجائز فائدہ اٹھا کر نظریہ اور سیاسی سوچ کو ختم کرکے ان کے نام پر اپنی سیاست کو چمکارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :