بلوچستان کودوقومی صوبہ بنانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چیئرمین جاموٹ قومی موومنٹ

اتوار 18 دسمبر 2016 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) جاموٹ قومی موومنٹ کے چیئرمین میرغلام مجتبی مراد ابڑو نے کہا ہے کہ صوبے میں جاموٹ قبائل کاتحفظ ہمارامشن ہے جاموٹ قبائل کے حقوق کوپامال کرنے کی کسی کواجازت نہیں دیں گے بعض افراد کی جانب سے بلوچستان کودوقومی صوبہ بنانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے مگروہ جان لیں کہ انکی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے گزشتہ روز ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ جاموٹ قوم اپنی تاریخ ،ثقافت اورحقوق کاتحفظ کرناجانتی ہے اوراپنے حقوق کے حصول کیلئے جاموٹ قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جدوجہدکرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان دونہیں بلکہ تین قومی صوبہ ہے کیونکہ بلوچستان کے اکثرعلاقوں میںسندھی جاموٹ قوم اکثریت میں آباد ہے جہاں کلہوڑا قوم نے سو سالوں تک حکمرانی بھی کی ہے صوبے کودوقومی صوبہ کہنے والے ایسی باتوںکو تاریخ سے مسخ نہیں کرسکتے ایسی باتیں کرکے زمینی حقائق کو نہیںبدلاجاسکتاانہوں نے مزیدکہاکہ سندھی جاموٹ قوم کی اپنی تاریخ اور شناخت ہے جو مضبوط طاقت اور کثیر تعداد کی حامل ہے جاموٹ قومی موومنٹ بلوچستان میں آباد بلوچ، پشتون، ہزارہ، سندھی ، پنجابی اور دیگر اقوام سمیت غیر مسلم اقلیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ ہم سب اس صوبے کی پہچان اور خوبصورتی ہیں جہاںصدیوں سے بھائی چارے کے تحت زندگی گزار رہے ہیں ا ور صوبے کی تمام اقوام کے وجود اور حیثیت کو سمجھیں تاکہ کسی کی غلط فہمی باقی نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :