سیاست کو بدعنوانی سے پاک کریں گے تاکہ عوام کی حالت تبدیل ہوجائے،جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان

اتوار 18 دسمبر 2016 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی یوتھ بلوچستان کے صدر جمیل احمدمشوانی ،جنرل سیکرٹری محمد صادق مینگل ،کوئٹہ کے صدرنقیب اللہ نے کہا ہے کہ عوام الناس خصوصاًنوجوانوں سمیت ہر طبقہ فکر کی انقلابی پلیٹ فارم جماعت اسلامی ہے عوام سب کو آزما چکے ہیں مسائل حل ہوئے تومثبت تبدیلی آئی صرف جماعت اسلامی امید کی کرن رہ گئی ہے۔

گزشتہ روزان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے نوجوانوں کے وفودسے ملاقات کرتے ہوئے یا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی سب سے زیادہ باصلاحیت تربیت وتعلیم یافتہ اور دین دار مخلص نوجوان جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی اپنی مضبوط احتسابی تربیتی نظام ، موروثیت ،بدعنوانی سے پاک ،حقیقی عوامی خدمت والی صلاحیتوں وخوبیوں کی بدولت دیگر جماعتوں سے ممتاز ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے ہر سطح پر مثبت اسلامی تبدیلی محسو س کریں گے ۔عوام الناس کیلئے جماعت اسلامی کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ہم سیاست کو بدعنوانی سے پاک کریں گے تاکہ عوام کی حالت تبدیل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے غیور عوام خصوصاً نوجوانوں کامثبت ،کامیاب اورمستقبل کو سنوارنے اورقوم کو بچانے واسلامی نظام کے قیام کا واحدپلیٹ فارم جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی عوام کی امنگوں وخواہشات کے مطابق ملک کو اسلامی بناکر بلوچستان کو خوشحال وپرامن بنائیں گے باریاں بدلنے ، عوام کے بجائے جیالوں کو نوازنے ،کرپشن وکمیشن عام کرنے اور وعدے واعلانات والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا جماعت اسلامی کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں جماعت اسلامی میں کوئی تعصب قومیت وتفریق وایک دوسرے کے درمیاں دوریاں نہیں ہیں ۔

جماعت اسلامی ایک خاندان کی طرح ہے جو اپنے ملک وملت کی خدمات میں مصروف ہیں ہم نظریاتی اسلامی سیاست وخدمت کر رہے ہیں نوجوان جماعت جماعت اسلامی یوتھ کے قافلہ میں شامل ہوکر ملک وقوم کی خدمت ،برائیوں سے بچائواور بھلائی ونیکی عام کرنے میں ہماراساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :