15 دن کے اندر اندر ریکوری سسٹم کمپیوٹرائز کیا جائے ، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور

اتوار 18 دسمبر 2016 17:10

․ کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) بلدیہ شرقی میں ٹریڈ لائسنس اور ریکوری کے نظام کوکمپیوٹرائز کرنے کے حوالے سے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بڑے تمام تاجروں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے 15 دن کے اندر اندر سسٹم کمپیوٹرائز کردیا جائے ، جس میں آن لائن فارم اور ٹیکس دہندگان کا مکمل ڈیٹا بیس موجود ہو، اس موقع پر وائس چیئرمین عبدالرؤف خان ،میونسپل کمشنر منطور حسین عباسی ،ڈائریکٹر لوکل ٹیکسز اینڈ ریکوری عزیز انصاری ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل ٹیکسز اینڈ ریکوری فرید احمد، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ نفیس احمد خان و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹریڈ لائسنس اینڈ ریکوری کے حوالے سے چیئرمین بلدیہ شرقی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میںرواں سال ریکوری میں بہتری آئی ہے جسے مزید بہتر کرنے کیلئے کمپیوٹرائز کیا جارہا ہے ۔