مقبوضہ کشمیر، حریت رہنمائوں کا شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی

اتوار 18 دسمبر 2016 17:10

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمااور جموںوکشمیر پیپلز پولیٹیکل فرنٹ کے چیئرمین مصدق عادل نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان کے اہلخانہ کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مصدق عادل شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوپور کے علاقے نادی ہل گئے ۔

انہوں نے ا س موقع پر اہلخانہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کے باعث تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور بھارت کو ایک روز جموںوکشمیر خالی کرنا پڑے گا۔ مصدق عادل نے عالمی برادی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکا نوٹس لیتے ہوئے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کردار اداکریں۔

دریںاثنا حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری بھارتی فوجیوں کے ہاتھو ں حال ہی میں شہید ہونے والے ضلع اسلام کے رہائشی باسط رسول ڈار کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھر گئے۔ انہوںنے اس موقع پر کہا کہ شہداء کی قربانیوںکو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :