حکومت ملک و قوم کا سرمایہ اور وقت نمائشی منصوبوں پر ضائع کر رہی ہے ‘عابد حسین صدیقی

اپوزیشن جماعتیں عوام کی جان ظالم حکمرانوں سے چھڑانے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں

اتوار 18 دسمبر 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک و قوم کا سرمایہ اور وقت نمائشی منصوبوں پر ضائع کر رہی ہے ان منصوبوں میں ناکامی کے باوجود حکومت کو غلطی دہرانے کی عادت پڑ چکی ہے اپوزیشن جماعتیں عوام کی جان ظالم حکمرانوں سے چھڑانے میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں متحد اپوزیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن ناکام منصوبوں پر اربوں روپے ضائع کرنے کی بجائے عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کرے۔ اگر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو پیپلز پارٹی سڑکوں پر ہو گی، انہوں نے کہا کہ کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے پاس میٹرو، اورنج ٹرین اور دیگر ناکام منصوبوں کے لئے تو کھربوں روپے ہیں لیکن شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی واپسی کے لئے اُن کے لئے فنڈز نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اسی طرح سرد مہری دکھائی تو آپریشن کی کامیابی ناکامی میں بدل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :