گریٹراقبال پارک سے ’’سیاحتی سرگرمیوں ‘‘کوفروغ ملے گا‘نبیرہ عندلیب نعیمی

مثبت سرگرمیوں کوفروغ دے کرہی نسل نوکو معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتاہے‘،رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 18 دسمبر 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی وناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے کہاہے کہ گریٹراقبال پارک سے تفریحی وسیاحتی سرگرمیوں کوفروغ ملے گا،مثبت سرگرمیوں کوفروغ دے کرہی نسل نوکو انتہاء پسندی اورمعاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکتاہے،خوشحال اورمضبوط پاکستان کے قیام کیلئے’’ تعمیری سیاست‘‘کافروغ انتہائی ناگزیر ہے،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے تمام محب وطن طبقات اپنی قومی ذمہ دار ی ادا کریں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ گریٹراقبال پارک کے افتتاح پر پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔امیدہے کہ آئندہ بھی انسانی فلاح وبہبود کے لئے پنجاب حکومت عملی اقدامات کرے گی۔انسانی خدمت ہی زندگی کامشن ہوناچاہیے۔ملکی ترقی کے سفرمیں تمام سیاسی ،مذہبی اورسماجی جماعتوں کے متحدہوکر آگے بڑھناچاہیے۔قومی اتحاد اتفاق سے ہی پاکستان دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاسکتاہے۔اسلام اورپاکستان دشنمن قوتیں میں وطن عزیز میں انتشار اورسیاسی عدم استحکام پیدا کرناچاہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :