ایبٹ آباد ،ْمکول پائین کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں ،ْ3 زخمی

اتوار 18 دسمبر 2016 16:30

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) مکول پائین کے قریب مسافر وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں اور 3 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کالا باغ سے حویلیاں جاتے ہوئے مسافر وین ایبٹ آباد میں مکول پائین کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے دو ہزارفٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزید 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

متعلقہ عنوان :