پاراچنار میں کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق

اتوار 18 دسمبر 2016 16:30

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاراچنار میں کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ،دونوں کی گزشتہ رات ہی شادی ہوئی تھی ۔پاراچنار کے علاقیڈنڈرروڈ کے رہائشی حسنین ممتاز کی گزشتہ روز راحیدہ سے شادی ہوئی،دولہا دلہن کمرے میں سونے کیلئے گئے اور کمرے کو گرم رکھنے کیلئے گیس کا چولہا جلایا جس سے کمرے میں گیس بھر گئی اور دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر سے آئے حسنین ممتاز کے دوست واپس جارہے تھے اور جاتے وقت دوست سے ملنے کی خواہش کی جس پر حسنین ممتاز کو جگانے کی کوشش کی گئی تو کافی دی تک دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد بھی دروازہ نہیں کھولا گیا جس پر دروازہ توڑاگیا دونوں کی کمرے میں لاشیں پڑی تھیں ۔دونوں کی لاشیں ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کی گئیں ،ْہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :