شہبازشریف کی ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں‘عرفان دولتانہ

پنجاب میں توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تیزی سے کام ہورہا ہے‘رکن اسمبلی

اتوار 18 دسمبر 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف انتہائی محنت اور عزم کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، شہبازشریف کی ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے قائدانہ صلاحیتوں کے معترف ہیں، پنجاب کے عوام کو شہباز شریف کی صورت میں حقیقی معنوں میں کرشماتی شخصیت کا حامل لیڈر ملا ہے،پنجاب میں توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر شعبوں میں تیزی سے کام ہورہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے قائداعظم سولر پارک کا سولر منصوبہ اپنے وسائل سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے اور یہ منصوبہ بجلی فراہم کر رہا ہے۔ ساہی وال ،قصور، جھنگ ،شیخوپورہ میں بجلی پیدا کرنے کے لئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پنجاب حکومت سکل ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے او رمارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کیلئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب میں سالانہ پانچ لاکھ نوجوانو ںکو ہنرمند بنانے کیلئے تعاون فراہم کرنے کا جائزہ لے۔ انہو ںنے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ٹرانسپورٹ کی معیاری، پائیدار، باکفایت اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ لاہور میں میٹرو بس پراجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل کے بعد ملتان میٹرو بس پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ عوام کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنے کا ذریعہ ہوگا۔یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے۔

متعلقہ عنوان :