پنجاب میں رورل ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا گیا

دوران زچگی خواتین کو بروقت ہیلتھ سنٹریاہسپتال پہنچانے سے شرح اموات پر قابو پایا جائے گا‘ خواجہ عمران نذیر نے افتتاح کیا

اتوار 18 دسمبر 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) محکمہ صحت نے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ کے دفتر میں پنجاب رورل ایمبولینس ریفرل سروس کا افتتاح کر دیا۔یہ ایمبولینسز دوران زچگی خواتین کو بروقت ان کے گھر سے بنیادی مرکز صحت یاہسپتال شفٹ کرنے کی ڈیوٹی سرانجام دیں گی جس سے حاملہ خواتین کو بروقت سہولیات نہ ملنے کی و جہ سے ہونے و الی ماں بچہ کی شرح اموات پر قابو پانے میں مدد ملے گی-پہلے مرحلے میں 250 ایمبولینسز سسٹم میں شامل کی گئی ہیں-صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے فیتہ کاٹ کر ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید او ردیگر افسران بھی موجود تھی-مربوط پروگرام برائے ماں و نوزائیدہ بچہ او رغذائیت کے ڈائریکٹرڈاکٹر اختر رشید ملک نے بتایا کہ یہ ایمبولینس سروس ریسکیو 1122کی طرز پر کام کرے گی جس کے لئے کال رسپانس سینٹر قائم کئے جائیں گی-انہوںنے بتایاکہ پہلے مرحلہ میں 250ایمبولینسز کو چار ، چار بنیادی مراکز صحت کا کلسٹر بنا کر 24گھنٹے چلنے والے 800 بنیادی مراکز صحت کے ساتھ منسلک کیا جارہاہی-میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ یہ ایمبولینس حاملہ خواتین کو کسی قسم کی پیچیدگی یا ڈلیوری کے لئے ٹیلی فون کال ملنے پر فورا گھر پہنچے گی اور متعلقہ خاتون کو بی ایچ یو پر پہنچائے گئی-انہوںنے کہاکہ ایمبولینس کا ناجائز روکنے کے لئے اس سسٹم کو آئوٹ سورس کیا جائے گا تاکہ بہتر سروس کو یقینی بنایا جائی-انہوںنے بتایاکہ ایمبولینس سروس کے با رے آگاہی کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے حلقہ میں حاملہ خواتین کو معلومات فراہم کر یں گی او رپمفلٹس پہنچائیں گی جن پر کال رسپانس سنٹر کا نمبر بھی درج ہوگا۔

متعلقہ عنوان :