اسلام بے سہارا اوریتیم بچوں کی کفالت کا درس دیتاہے،پرائیویٹ سیکٹر نے ان بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھایا، عبدالرشید ترابی

اتوار 18 دسمبر 2016 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیروممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اسلام بے سہارا اوریتیم بچوں کی کفالت کا درس دیتاہے،پرائیویٹ سیکٹر نے معاشرے او رسماج میں یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھایا ،ریڈفائونڈیشن اور ایچ ایچ آڑڈی کی خدمات قابل تحسین ہیں،تعلیم کو فروغ دیے بغیر ترقی کی منازل طے کرنا ممکن نہیں ہے،دنیامیں انھی اقوام نے ترقی کی ہے جنھوںنے تعلیم پر فوکس کیا اور شعبہ تعلیم کو ہر طرح کی آلودگی سے بچایا اور سیاسی اکھاڑا نہیں بننے دیا،ناانصافی کرنے والے اور تعلیم سے محروم رہنے والے معاشرے اور اقوام اپنا وجود برقرارنہیں رکھ سکتے۔

گزشتہ روزان خیالا ت کااظہار انھوں نے ایچ ایچ آر ڈی کے زیرا ہتمام پاکستان کے 36اضلاع اور آزاد کشمیرسے وہ یتیم بچے جنھوںنے ٹاپ کیا ان کے عزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،شائنگ سٹار بچوں کے عزاز میں دیے گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسلامی معاشرے میں بڑی خیر موجود ہے ،ہمارے ہاں ہر قسم کی صلاحیت موجود ہے اس کو اجاگرکرنے کی ضرورت ہے بچوں کی صلاحیتیوں کو اجاگر کیا جائے اور ان کو قوم اور ملک کے لیے مفید بنایا جائے ،ہمارے لیے ماڈل نبیﷺ کی سیرت ہے اور نبیﷺ ن ے ہمیشہ بے سہارا افراد کی مدد کی تلقین کی ہے،اخوت محبت اور بھائی چارے کا تقاضاہے کہ ہم اپنے ارد گرد ایسے بچوں،افراد کی دیکھ بحال کریں جو ہمارے بس میں ہے،انھوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں قابض ہندوستان افواج نے ہزاروں بچوں کو یتیم کردیاہے ،ان کی سروں سے والدین کا سایہ چھین لیاہے،اب تو اس سے بھی آگے نکل کر پلیٹ کنوںسے بچوںاور نوجوان کو بینائی سے محروم کیاجارہاہے،مقبوضہ کشمیرمیں اپنے ان بچوں کے حوالے سے بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کاخیال رکھیں ان کی مدد کریں،برہان مظفروانی کی شہادت کے بعد جو انقلاب برپا ہے اس سے ہندوستان پریشان ہے،اس کی افواج پریشان ہیں،کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں،بھارتی تشدد اور ظلم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہاکہ معاشرے میں اہل خیر حضرات دست تعاون بڑھائیںاور حکومتیں بھی اپنا کردار ادا کریں تو معاشرے میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے کوئی بھوک سے نہ سوئے کوئی علاج کے بغیر نہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :