معصوم او رکم عمر بچوں کو سٹالز کی بجائے سکولوں میں ہونا چاہیے، چائلڈ لیبر ہر گزبرداشت نہیں ہوگی‘ بلال یاسین

وزیر خوراک نے عملہ کی غیر حاضری اور فرائض میں غفلت پر ٹائون انتظامیہ کی سرزنش کی ، ایک معطل متعدد کو وارننگ

اتوار 18 دسمبر 2016 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے عام آدمی کو معیاری اور کم نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام اضلاع میں اتوار بازار قائم کر رکھے ہیں اور ان اتوار بازاروں میں مقررہ نرخوں پر معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے،اتوار بازاروں میں صفائی ،تازہ سبزیوں او رپھلوں کی فروخت ، معیار اور ناپ تول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ان بازاروں میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کو یقینی بنائیں، معصوم اور کم سن بچوں کے ہاتھوں میں کتابیں او رقلم ہونا چاہیے نہ کہ انہیں مارکیٹوں اور اتوار بازاروں میں مشقت اور مزدوری کرنی چاہیی-لاہو رکے مختلف اتوار بازار کا اچانک دورہ کرتے ہوئے وزیر خوراک بلال یاسین نے کہاکہ آئندہ کسی بھی اتوار بازار میں بچے کام کرتے ہوئے نظر نہیں آئیں گی-انہوں نے شادمان اور گلشن راوی کے اتوار بازارو ںمیں چائلڈ لیبر پر درجن سے زائد سٹالز بندکروادیں-انہوںنے فرائض میں غفلت اور ڈیوٹی پر غیر حاضری کی وجہ سے محکمہ خوراک کے فوکل پرسن سرفراز کو فوری معطل جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خالد عظیم کو وارننگ جاری کی- بلال یاسین نے کہاکہ اتوار بازاروں میں ٹائون انتظامیہ او ردیگر محکموں کے عملہ کی غیر حاضری اور فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی- انہوںنے لاہور کے مختلف ٹائونز میں قائم اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں او رناپ تول کا خصوصی جائزہ لیتے ہوئے ٹائون انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ سٹالز لگانے والے افراد کو چائلڈ لیبر کے خاتمہ اور ناپ تول کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائی-وزیرخوراک نے لوگوں سے اشیاء کے معیار، قیمتوں، بازار میں فراہم کی گئی سہولتوں اور ٹائون انتظامیہ کے رویہ کے بارے میں گاہکوں اور عام شہریوں سے دریافت کیا-انہوںنے تمام اتوار بازاروں میں آٹے کے تھیلوں کے وزن او رنمی کی موجودگی کو جانچنے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی -