الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کے پولنگ اسٹیشنوں کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی

اتوار 18 دسمبر 2016 14:40

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نی22دسمبر کو پنجاب بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سربراہوں کے چنائو کے موقع پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے پولنگ اسٹیشنوں کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے اور تمام ریٹرننگ افسروں اور پریزائیڈنگ افسروں سمیت ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کمشنر کو آگاہ کردیا گیا ہے اور اس پابندی کا اطلاق بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کے چنائو کو آزادانہ و منصفانہ ماحول میں کروانے کی خاطر کیا گیا ہے،اس کے علاوہ کسی بھی ووٹر کو پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔(خ م)