ہاں میں بچہ ہوں ،شہید بے نظیر بھٹو کا بچہ ،بلا ول بھٹو نے سیاسی مخالفین کو جواب دے دیا

اتوار 18 دسمبر 2016 14:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے سیاسی مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں میں بچہ ہوں ،میں شہید بے نظیر بھٹو کا بچہ ہوں، اگر بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو میر ے والدین آج شادی کی سالگرہ منارہے ہوتے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ’’ہاں میں بچہ ہوں ،شہید بے نظیر بھٹو کا بچہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اگر بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو میرے والدین شادی کی 29ویں سالگرہ منا رہے ہوتے لیکن دہشت گردوں اور سہولت کاروں نے ہم سے یہ خوشیاں چرا لیں لیکن ہم جھکنے والے نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :