وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے دورہ مظفرآباد سے کشمیریوں کی قسمت بدل جائے گی‘راجہ زبی راصغر

عالمی برادری کی انڈین بربریت پرپراسرارخاموشی اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہے‘چیئرمین ایم ایس ایف این آزاد کشمیر

اتوار 18 دسمبر 2016 14:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ایم ایس ایف این آزادکشمیرکے مرکزی چیئرمین راجہ زبیراصغرنے کہاہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں آزادکشمیرکو حصہ دار بنانے کی سند ھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے وزیر اعلیٰ اور خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ کی مخالفت نے آزادکشمیرمیں بسنے والے لوگوں کو منفی پیغام دیاہے۔

تعلیمی پیکج کے حوالے سے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی دائرکردہ درخواست کا خارج ہونا حکومتی موقف کی سرعام فتح ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے این ٹی ایس کے قیام کو عمل میں لاکرنہ صرف گڈگورننس کے نعرے کو پروان چڑھایابلکہ پی ایس سی کے بورڈ کو تخلیل کرکے ایک ادارہ کی ساکھ کو بچالیاہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے دورہ مظفرآباد سے کشمیریوں کی قسمت بدل جائے گی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیرکی ترقی درحقیقت پاکستان کی ترقی ہے۔ فتح پور تھکیالہ میں سکول وین پربھارتی بربریت بین الاقوامی قوانین کوروندنے کے مترادف ہے۔عالمی برادری کی انڈین بربریت پرپراسرارخاموشی اقوام عالم کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے ایم ایس ایف این کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ پی ایس سی کی تخلیل بہت پہلے ہوجانی چاہیے تھی پر دیر آید درست آید۔

این ایف سی میں آزادکشمیرکو حصہ داربنانے کی سندھ اور خیبرپختونخواہ کی مخالفت سے آزاد کشمیرمیں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کومایوس کیاہے۔ آج آزادکشمیرکی عدالتیں پیپلزپارٹی کی دائرکردہ درخواست خارج کررہی ہیں۔ پیپلزپارٹی نے میرٹ کا خاتمہ کیا۔ اقرباء پروری کی مثالیں قائم کیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر اپنے حقوق کے لیے میدان میں نکلے ہیں۔

جس کی مخالفت کرکے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے آزادکشمیرکے اندر اپنے کارکنوں کے لیے کیاپیغام چھوڑاہے۔ تحریک انصاف اورپاکستان پیپلزپارٹی کے وزیراعلیٰ اپنے فیصلے پرنظرثانی کریںتاکہ آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کی طرف سے کشمیریوں کو ملنے والے منفی پیغام کے اثرات کم ہوسکیں۔ راجہ محمدفاروق حیدرخان گڈگورننس کی مثالیں قائم کررہے ہیں۔ این ٹی ایس کے نفاذ سے لیکرپبلک سروس کمیشن کی تخلیل وزیراعظم آزادکشمیرکے تاریخی اقدامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :