کو آپریٹو بنک فصل ربیع کیلئے چھوٹے کاشتکاروں میں 2500 ملین روپے تک کے قرضہ جات جاری کر رہا ہے‘ ملک اقبال چنڑ

بنک مذ کورہ فصل کیلئے قرضہ جات کے اجراء کے ساتھ ساتھ فصل خریف 2016ء کی وصولی بھی کر رہا ہے‘ صوبائی وزیر کوآپریٹو

اتوار 18 دسمبر 2016 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پنجاب پراونشل کو آپریٹو بنک لمیٹڈ فصل ربیع 2016-17 ء کیلئے کو آپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں میں31دسمبر2016ء تک2500 ملین روپے تک کے قرضہ جات جاری کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ بنک ا س وقت مذ کورہ فصل کیلئے قرضہ جات کے اجراء کے ساتھ ساتھ فصل خریف 2016ء کی وصولی بھی کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں بنک نے فصل خریف 2016ء کے لئی1722.239 ملین روپے کے قرضہ کے قرضہ جات جاری کئے تھے۔جبکہ بنک نے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں یکم جولائی 2016ء سے 5 دسمبر 2016 ء تک435 ملین روپے کی وصولی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام بنک افسران و اہلکاران قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کا کام اور ہدف وقت مقررہ تک مکمل کر لیں۔

متعلقہ عنوان :