Live Updates

تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ،رہنمائوں سے تجاویز طلب

کسی بھی طرح کی دھاندلی کو روکنے ، بھرپور مزاحمت کیلئے متحرک کارکنوں ‘ خصوصاً پولنگ ایجنٹس کو خصوصی تربیت دی جائیگی‘ ذرائع

اتوار 18 دسمبر 2016 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے تناظر میں ہوم ورک شروع کر کے رہنمائوں سے تجاویز طلب کر لی گئیں،کسی بھی طرح کی دھاندلی کو روکنے اور بھرپور مزاحمت کیلئے متحرک کارکنوں اور خصوصاً پولنگ ایجنٹس کو خصوصی تربیت دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مرکزی رہنمائوں کی تجویز پر پانامہ لیکس کے سلسلہ میںاحتساب کیلئے جدوجہد کیساتھ آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں ہوم ورک شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں رہنمائوں سے تجاویز بھی طلب کر لی گئی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اس مرتبہ کسی بھی طرح کی دھاندلی کو روکنے کے لئے ہر ممکنہ اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں نہ صرف پولنگ ایجنٹس بلکہ متحرک کارکنوں کو بھی خصوصی تربیت دی جائے گی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں مضبوط امیدوار میدان میں اتارنے کیلئے عمران خان نے تمام معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے اور اس کیلئے پارٹی کی مقامی سطح کی تنظیموں کی رائے کو اہمیت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :