پنجاب میں کپاس کی پیداوارمیں19.38فیصد،سندھ میں1.86فیصد،بلوچستان میں 32.31فیصداضافہ

اتوار 18 دسمبر 2016 14:30

ملتان۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے مطابق 15 دسمبر تک گزشتہ سال کی نسبت پنجاب میں کپاس کی پیداوارمیں مجموعی طور پر19.38 فیصد،سندھ میں 1.86فیصد جبکہ بلوچستان میںکپاس کی پیداوار میں 32.31فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی جی اے کے مطابق پنجاب میں 15 دسمبر تک64لاکھ44ہزار847گانٹھ کپاس کی آمدہوئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 53لاکھ98ہزار809گانٹھ کپاس آئی تھی ،سندھ میں 15 دسمبر تک37لاکھ3ہزار94گانٹھ کپاس جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں36لاکھ35ہزار309گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں پہنچی تھی۔

متعلقہ عنوان :