ساس بہو کی لڑائی ختم ، باکسر عامر خان کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا

فریال اور والدین میں اختلافات ختم ہوگئے ، تمام تر توجہ اپریل میں ہونے والے مقابلے پر مرکوز ہے :عالمی شہرت یافتہ باکسر کی گفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 14:10

ورجینیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کا گھر ٹوٹنے سے بچ گیا ، ساس اور بہو کی لڑائی میں سیز فائر کے بعد دونوں کے درمیان اختلافات کا خاتمہ ہوگیا اور دونوں نے صلح پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ، عامر خان نے ورجینیا میں دنیا نیوز سے گفتگو کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ ان کی بیوی اور والدہ کے درمیان تمام تنازعات ختم ہوچکے ہیں اور میں اپنے ماں باپ دونوں سے دعائیں لیتا ہوں جس کی وجہ سے یہ اختلافات ختم ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ کا آٴْپریشن ہوا ہے اور وہ اپریل میں اپنی پریکٹس کا آغاز کریں گے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ محمد علی کی طرح دنیا کا عظیم باکسر بنوں ، گزشتہ رات ورجینیا میں ہونے والی ایک تقریب میں بھی عامر خان کی ساس اور سسر بھی موجود تھے جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پاچکے ہیں۔