پارا چنار ، شادی والا گھرماتم کدہ میں تبدیل، گیس لیکج سے نو بیاہتا جوڑا جاں بحق
اتوار 18 دسمبر 2016 14:10
پارا چنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) پارا چنار میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ، کمرے میں گیس بھرجانے سے نو بیاہتا جوڑا جاں بحق ہو گیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز خیبر پختونخوا کے علاقے پارہ چنار میں نو بیاہتا جوڑا کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا، نو بیاہتے جوڑے کے جاں بحق ہونے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ، نوبیاہتے جوڑے کی شادی ہفتے کے روز ہوئی اور اتوار کے روز ہنی مون پر جانے کے بجائے سفر آخرت پر روانہ ہو گیا ۔
جاں بحق ہونے والے نو بیاہتا جوڑے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث کمرے میں گیس کا ہیٹر جلایا گیا تھا ، پولیس جاں بحق ہونے والے نو بیاہتے جوڑے کے گھر پہنچ گئی اور ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا ، پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.