ْ تر کی کا پاکستان میں ہائوسنگ اور سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر اظہا ر دلچسپی

حکومت ترک سرمایہ کاروں کو بھرپور تحفظ فراہم کر رہی ہے،ترکی کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں ،شہباز شریف

اتوار 18 دسمبر 2016 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ترک سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک نے ملاقات کی جس میں احمت البراک نے پاکستان میں ہائوسنگ اور سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے ترک سرمایہ کار گروپ کے چیئرمین احمت البراک نے ملاقات کی ۔

ترک سرمایہ کار احمت البراک سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی طرح ترکی بھی دہشتگردوں کے خلاف نبردآزما ہے ترکی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت ترک عوام کے غم میں برابر کے شریک ہین ترک عوام نے رجب طیب اردوان کی قیادت میں جمہوریت کو بچایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ترک سرمایہ کار پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں حکومت ترک سرمایہ کاروں کو بھرپور تحفظ فراہم کر رہی ہے اور ترکی کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ پرامن ، تحفط اور روشن پاکستان ہماری منزل ہے اس دوران ترک سرمایہ کار احمت البراک نے پاکستان میں ہائوسنگ اور سماجی شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے گہری دلچسپی ظاہر کی ۔(جاوید)

متعلقہ عنوان :