متحدہ کے ایم پی اے کامران فاروقی کا درجنوں افراد کے قتل کا اعتراف

ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ، 13 ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری جاری

اتوار 18 دسمبر 2016 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے کامران اختر فاروقی نے سانحہ 12 مئی اور محبت سندھ ریلی پر فائرنگ سمیت ہائی پروفائل مقدمات میں درجنوں افراد کو کے قتل اور کروڑوں روپے کے بھتہ وصولی کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف کئے جن کے مطابق 2008ئ میں سٹی کورٹ کے سامنے طاہرہ پلازہ کو کیمیکل چھڑک کر آگ لگائی جس میں 2 خواتین سمیت 4 افراد زندہ جل گئے، 2012ئ میں سندھ محبت ریلی پر فائرنگ سے 13 افراد ہلاک ہوئے تھے، اسے کراچی بار کے سابق صدر نعیم قریشی کے قتل کا ٹاسک دیا گیا، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم کو دستی بم اور غیر قانونی پستول رکھنے کے مقدمہ میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم نے میڈیا کو بتایا کہ سپیکر سندھ اسمبلی نے انہیں گرفتاری دینے کا کہا تھا مگر انہوں نے رینجرز کے سامنے پیش ہونا مناسب نہیں سمجھا۔ دریں اثنا عدالت نے سانحہ 12 مئی اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں کامران فاروق اور عدنان احمد سمیت 13 ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری جاری کردئیی

متعلقہ عنوان :