بھارت:نئے آرمی چیف کے تقرر پر اپوزیشن کی تنقید

مودی سرکار بھارت کے اہم اداروںکی روایات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن

اتوار 18 دسمبر 2016 14:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) بھارت میں نئے آرمی چیف کے تقرر پر اپوزیشن جماعتوں نے اعتراض اٹھا دیا، کہا سینئر ترین افسران کو نظرانداز کرکے لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت کو کیسے آرمی چیف نامزد کیا گیا۔

(جاری ہے)

کانگریس رہنما منیش تیواری نے نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل پراوین بخشی اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی حارث کو کیسے نظرانداز کیا گیاجبکہ لیفٹیننٹ جنرل راوت چوتھے نمبر پر سینئر ترین فوجی افسر تھے۔دائیں بازو کی جماعت سی پی آئی کے محمد سلیم نے بھی تنقید کی اور کہا ایسا لگتا ہے مودی سرکار بھارت کے اہم اداروںکی روایات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :