چین سے ڈرون کی واپسی، محکمہ دفاع اور ٹرمپ کے بیان میں تضاد

اتوار 18 دسمبر 2016 14:10

ْواشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) چین نے بحری ڈرون واپس کرنے پر رضامندی کیا ظاہر کی ،امریکی محکمہ دفاع اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین نے امریکی بحریہ کے زیر آب ڈرون کو واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، اس سلسلے میں چینی حکام سے براہ راست معاملات طے پاگئے ہیں۔دوسری طرف نو منتخب امریکی صدر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے ہمیں چین سے کہنا چاہیے کہ چوری کیا ہوا ڈرون نہیں چاہیے،وہ اپنے پاس رکھ لے۔

متعلقہ عنوان :