مصر نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کے ملک میں داخلے کی تردید کردی

اتوار 18 دسمبر 2016 13:31

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) مصر نے القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے (حمزہ) کے ملک میں داخلے کی تردید کردی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے (حمزہ) کے ملک میں داخلے کی تردید کی ہے۔مصری روزنامے ’’الیوم 7 ‘‘نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ اسامہ کا بیٹا جمعہ کی شب قطر کے دارالحکومت دوحہ سے ایک مسافر طیارے کے ذریعے قاہرہ پہنچا تھا مگر اس کو سکیورٹی حکام نے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے بعد وہ ہوائی اڈے سے ہی واپس چلا گیا تھا۔