شکرگڑھ‘مسیحی نوجوان نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا

اتوار 18 دسمبر 2016 13:31

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)مسیحی نوجوان نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ،تفصیل کے مطابق گوجرانوالہ کے مسیحی نوجوان ذیشان ولد تاج شاہ نے اسلام کی حقانیت سے متاثر ہو کر سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالہ شریف صاحبزادہ پیر سید ممتاز محی الدین احمد اعجاز کے دست حق پر بیعت کرتے ہوئے مشرف بہ اسلام ہو گیا جسکا اسلامی نام محمد حامد رکھا گیا ہے علاقہ کے عوامی حلقوں نے نومسلم کو مبارک باد دی ہے -